16 نومبر 2014 - 13:18
مشرقی بیت المقدس: جھڑپوں میں تین فلسطینی زخمی

مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی سیکیورٹی اہلکاروں نے مشرقی بیت المقدس میں ہفتے کی رات فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے صیہونی سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں اور جواب میں صیہونی سیکیورٹی فورسیز نے ان مظاہرین کے منتشر کرنے کیلئے سرکوب کرنے والے آلات کا استعمال کیا۔صیہونی دعوے کے مطابق اس کاروائی میں صرف ایک فلسطینی زخمی ہوا جبکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ صیہونی سیکیوورٹی اہلکاروں کی جارحیت میں کم از کم تین فلسطینی زخمی ہوئۓ جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب صیہونی حومت کے وزیرخارجہ نے مشرقی بیت المقدس میں صیہونی آبادکاری کے فروغ کا عمل جاری رکھے جانے پر تاکید کی ہے۔لیبرمین نے مقبوضہ فلسطین میں جرمن وزیرخارجہ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تل ابیب کی پالیسی کے مطابق صیہونی آبادکاری کا عمل بدستور جاری رہے گا۔

.......

/169